حیدرآباد۔23مئی (اعتماد نیوز)پچھلے ایک ہفتہ سے زائد راجیندر نگر پولیس
اسٹیشن کے حدود میں جاری کرفیو کو آج بر خاست کردیا گیا۔ انتخابی نتائج سے
دو دن قبل
فساد کا واقعہ پیش آیا۔جسکے فوری بعد کرفیو کو نافذ کر دیا گیا۔
اور اسکے بعد کرفیو میں وقتا فوقتا نرمی برتی جارہی تھی۔ سائبر آباد پولیس
کمشنر سی وی آنند نے یہ بات بتائی۔